14 جولائی 2013 - 19:30
ترکی میں ۸ ہزار و ۷۷۹ عیسائیوں نے اسلام قبول کیا

ترکی کے مذہبی امور ادارے کے مطابق گزشتہ ۱۳ سال میں ترکی میں ۸۷۷۹ عیسائیوں نے اسلام قبول کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ترکی کے مذہبی امور ادارے نے آج پیر کو بتایا ہے کہ ترکی میں ۲۰۰۰ سے ۲۰۱۳ تک ۸ ہزار ۷۷۹ عیسائی مسلمان ہوئے  ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق ترکی میں مسلمان ہونے والے یہ عیسائی جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے ترکی میں آئے ہوئے تھے اور انہوں نے ترکی کے مذہبی مراکز میں حاضر ہو کر اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔اطلاعات کے مطابق ترکی کے مفتی نعمت اللہ اردوگموش نے اس سلسلے میں کہا: ادیان الہی سب کے سب یکتا پرستی کی طرف دعوت دیتے ہیں کہ جس کی تبلیغ کے لیے تمام پیغمبروں کو بھیجا گیا تھا اور اسلام کاملترین دین اور قرآن مجید آخری کتاب ہے۔انہوں نے مزید کہا: دین انسانی زندگی کی طرف خاص توجہ رکھتا ہے اس لیے کہ انسان باطنی طور پر آرام و سکون کا محتاج ہے تاکہ اسے روز مرہ زندگی کی سختیوں سے نجات دے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲